ملتان: کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل میں ڈال کر جلا دیے گئے، پولیس

June 05, 2023

ملتان کی بستی ملوک میں کمسن بچے کو برتن دھونے سے انکار پر ملزم نے اس کے ہاتھ جلادیے۔

ملزم نے کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلائے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برتن دھونے سے انکار پر بچے کو سزا دی گئی۔

ملزم کی مٹھائی کی دکان ہے اس نے 5 سال کے بچے کو برتن دھونے کیلئے بلایا تھا، انکار پر اس نے بچے کو تھپڑ مارے اور اس کے بعد ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلادیے۔