پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی‘ عطاء گل

June 06, 2023

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیرڈاکٹر عطاءگل حمزہ زئی نے اپنی رہائش گاہ پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ملک کےخلاف سازش ہیں ۔پاک فوج کا دنیا کی بہترین فوج میں شمار ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام اسلامی ممالک کی واحد ایٹمی قوت ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اورہم ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں اورہمیں اپنے شہداء پرفخرہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ملک کے خلاف ہونیوالی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہ 9مئی کو ہونےوالے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز کا دفاع اپنی جان دے کر کیا، آج ہم ان کی قربانیوں کی بدولت عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کام کرنا چاہئے ،مغربی ممالک پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پورا نہیں ہوگی۔ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔