پیمرا قوانین سے آگاہی، علاقائی صحافیوں کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا، چیئرمین پیمرا

June 06, 2023

گوجرخان (احمد نواز کھوکھر نمائندہ جنگ) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کو پیمرا قوانین سے آگہی کیلئے جلد ہی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ ٹریننگ علاقائی پریس کلبوں میں بھی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈی جی آپریشن محمد طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد سلیم بیگ نے کہا کہ پیمرا کی کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر ڈی ڈی ایچ سسٹم فنکشنل ہو جائے جس سے تین چار سو چینل آجائیں گے۔