شکیرا اور لوئس ہیملٹن اسپین میں ساتھ ساتھ، ڈیٹنگ کی افواہیں

June 07, 2023

معروف گلوکارہ شکیرا اور لوئس ہیملٹن کی ڈیٹنگ کی افواہیں ہیں، انہیں اسپین میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کو اتوار کی رات اسپین میں ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کہا جا رہا ہے کہ شکیرا اور لوئس سب سے پہلے میامی کے ایک ریسٹورنٹ میں ملے تھے۔

پچھلے سال جون میں شکیرا اور جیرارڈ پیک کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

وہ دونوں 11 سال سے ایک ساتھ تھے، ان کی ملاقات شکیرا کے شہرہ آفاق گانے ’وکا وکا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شکیرا اور ٹام کروز کو بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور افواہ تھی کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔