• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیرا اور ٹام کروز کی میامی میں خوشگوار ملاقات

شکیرا اور ٹام کروز کو اتوار کے دن میامی فارمولا ون گرینڈ پری میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

دونوں نے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹام کروز نے سفید ٹی شرٹ جبکہ شکیرا نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

کولمبین گلوکارہ کو حال ہی میں بل بورڈ وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ جیرارڈ پیک سے علیحدگی کے متعلق بات کی۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں وین ڈیزل، جونس برادرز، وینس ولیمز اور ارینا شیخ شامل ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید