ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

June 08, 2023

فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 616 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کمی کے بعد 1946 ڈالر فی اونس ہے۔