افغانستان: مسجد میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

June 08, 2023

بدخشاں کے نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کے دوران مسجد میں دھماکا ہوا۔

افغانستان کے شہر فیض آباد کی مسجد میںدھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللّٰہ صمیم جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا۔

مولوی نثار منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔