• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل کیخلاف پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن جوابی حملے کیلئے تیار ہیں: ایرانی فوج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہم پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تباہ کن جوابی حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں امریکی صدر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران عالمی ادارے کے پلیٹ فارم کو جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات ایرانی قوم کے خلاف امریکی جارحیت اور امریکا کی حکمتِ عملی کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

ایرانی جنرل اسٹاف نے ٹرمپ کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کو طاقت کی علامت نہیں بلکہ ان کی حکمتِ عملی کی مایوسی کی علامت قرار دیا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایسے حملے کرنے کے لیے تیار ہیں جو جنگ کے دوران کیے گئے پہلے حملوں کے مقابلے میں زیادہ تباہ کن اور کم قابلِ پیش گوئی ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید