ریاست مخالف سرگرمیاں، 500 اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت

June 09, 2023

فائل فوٹو

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس کے بعد مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔