انٹونی بلنکن کا دورۂ سعودی عرب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کو فون

June 09, 2023

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورۂ سعودی عرب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے امکانات کو کمزور نہ کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو دو ریاستی حل کیلئےنقصان کا باعث ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کےخلاف ’بین الاقوامی اتحاد‘ کا وزارتی اجلاس ہوا، جس سے سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطاب کیا۔