پروفیشنل گیمر نے 19 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

June 09, 2023

فائل فوٹو

مشہور پروفیشنل گیمر کیرل ایسن برینر نے 19 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وہ ’ٹوئسٹن ‘ کے نام سے مشہور تھے اور انہوں نے آخری ٹوئٹ میں’گُڈ نائٹ‘ لکھا جسے اب تک 56 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ سیکڑوں لوگوں نے اسے پسند بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق ’ٹوئسٹن ‘ نے حال ہی میںانکشاف کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث نفسیاتی اسپتال میں وقت گزار کر آچکے ہیں۔

انہوں نے فروری میںبتایا تھا کہ وہ 2 سال سے ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیرل ایسن برینر کی خودکشی کرنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔