• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اور 67 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، صبح سے جاری اسرائیلی بم باری میں مزید 67 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارت پر بم باری سے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب مروان السلطان شہید ہو گئے۔

شمالی غزہ میں جھڑپ، اسرائیلی فوجی ہلاک، کمانڈر زخمی

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جھڑپ کےدوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے جبکہ کمانڈر سمیت 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مزاحمت کاروں سے ایک اور جھڑپ میں بھی ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید