ترین سے ملاقات ہوئی نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

June 09, 2023

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔