انٹر بینک میں ڈالر 30؍ پیسے تک سستا

June 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30پیسے تک کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ،یورو کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 4روپے مہنگا ہو گیا۔ جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30 پیسے کی کمی سے 286.80 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 287.25 روپے سے بڑھ کر 287.30 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 301.00 روپے اور قیمت فروخت 304.00 روپے پر مستحکم رہی ،یورو کی قیمت 3 روپےکے اضافے سے 316.80 روپے سے بڑھ کر 319.80 روپے اور قیمت فروخت 320.00 روپے سے بڑھ کر 323.00 روپے ہو گئی ہے،جبکہ 4 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 369.30 روپے سے بڑھ کر 373.30 روپے اور قیمت فروخت 373.00 روپے سے بڑھ کر 377.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا جمعہ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 12 پیسے کے اضافے سے 286.93 روپے ہو گیا ہے۔