ماہ نور بلوچ نے جلد شادی کیوں کی،وہ انڈسٹری سے دور کیوں ہیں، دیکھئے ”ہنسنا منع ہے“

June 10, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے دیکھنے کے بعد زیادہ تر لوگ شعر سناتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ماہ نور بلوچ کو نظر کیوں نہیں لگتی، وہ ڈرامہ انڈسٹری سے دور کیوں ہیں، جلدی شادی کی وجہ کیا تھی؟۔اِن تمام سوالوں کے جواب اُنہوں نے اس مزیدار شو میں دیئے ہیں۔ اُنہوں نے حاضرین کے تیکھے اور مزاحیہ جملوں اور سوالوں کے جواب بھی دلچسپ انداز میں دیئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ ہفتہ کی رات11 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔