ٹرمپ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات

June 10, 2023

فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویز تھیں۔

مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔

امریکا پر فوجی حملہ ہونے کی صورت میں اس کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔

پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔