• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر ابو موسیٰ، تنبِ بزرگ اور تنبِ کوچک ایران کا حصہ ہیں: کاظم غریب آبادی

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی — فائل فوٹو
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی — فائل فوٹو

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں واقع جزائر ابو موسیٰ، تنبِ بزرگ اور تنبِ کوچک سے متعلق دعوے اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ یہ جزائر ایرانی سر زمین کا حصہ ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے لکھا ہے کہ ایرانی جزائر کے بارے میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بے بنیاد دعوؤں کو دہرانا حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ جزائر ابو موسیٰ، تنبِ بزرگ اور تنبِ کوچک ایرانی سر زمین کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے اماراتی حکام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ بے بنیاد دعوؤں کو دہرانے کے بجائے اچھے ہمسایہ تعلقات کے تقاضوں اور خطے کی تاریخی و قانونی حقیقتوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید