رات کو خبر دیکھ کر حیرت ہوئی کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگ گیا، اسحاق ڈار

June 10, 2023

فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہرات حیرانگی ہوئی خبر دیکھ کر کہ دودھ پر سیلز ٹیکس لگ گیا ہے۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ پر 9 فیصد ٹیکس لگانے کی بات درست نہیں، ملک میں 90 فیصد کھلا دودھ بکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تجویز تھی کہ ڈبے کے دودھ پر ٹیکس لگایا جائے، کلیئر کرنا چاہوں گا دودھ پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کیا تھا۔