ناکے پرشہری سے رقم چھیننے والے پولیس اہل کاروں کیخلاف مقدمہ

June 11, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ناکے پرشہری سے 15ہزارروپے چھیننے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ بھارہ کہو کو محمدفیاض نے بتایاکہ 6جون کو میں اپنے بھائی کو موٹر سائیکل پرڈھوک جیلانی چھوڑنے گیا جہاں ریت کرش والے پلاٹ کے ساتھ اسلام آبا د پولیس کے اہلکاروں کانا کہ لگا ہوا تھا جہاں مجھے روک لیا گیا۔تلاشی کے دوران انہوں نے میری جیب سے کمیٹی کے پیسے 20ہزارروپے نکال لئے اور پھرمجھے پانچ ہزا ر روپے واپس کر دئیے ۔میں نے اپنے پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا تو اہلکاروں نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کہا کہ چلے جاؤ ور نہ چوری کے الزا م میں تھانے میں بند کروا دیں گے یاپو لیس مقابلہ میں جان سے ماردیں گے۔