پولیس ملازمین تبادلوں میں بے قاعدگیوں کی شکایات، اوایس آئی معطل

June 11, 2023

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پولیس ملازمین کے تبادلوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایات پر اوایس آئی سی پی اوآفس کو معطل کرکے انکوائری کاحکم دے دیاگیا،سٹی پولیس آفیسرخالدمحمود ہمدانی نے ہفتہ کو اوایس آئی کو فوری طور پرمعطل کردیا ۔ذرائع کاکہناہے کہ اوایس آئی اے ایس آئی انجم کے خلاف شکایات ملنے پر ہفتہ کے روز کارروائی عمل میں لائی گئی ۔سی پی اوکے حکم پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزکاشف ریاض خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسی پی او آفس علی رضا ،انچارج ایسٹیبلشمنٹ سی پی اوآفس انسپکٹرنعیم اسلم پرمشتمل تین رکنی تشکیل دی گئی ہے جویکم جنوری 2023سے لے کرسے لے کر 10جون تک اوایس آئی برانچ میں ٹرانسفر، پوسٹنگ کے پورے ریکارڈ اور خراب طرز عمل کی شکایات کی چھان بین کرنے کے لیے ایک تفصیلی انکوائری کرے گی ۔ بذریعہ وائرلیس میسیج راولپنڈی پولیس کے ملازمین کوکہاگیاہے کہ جنہوں نے تبادلوں کے عوض رقم ،رشوت دی ہے وہ اپنی تحریری درخواست اوایس آئی برانچ میں 12جون تک جمع کرواسکتے ہیں ،کمیٹی اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 7 دنوں کے اندر اندرسی پی اوکوپیش کرے گی ،ادھر سی پی او نے انسپکٹرنعیم اسلم کو اوایس آئی مقرر کردیا ہے ۔