کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ فٹبال 2026 کوالیفائرز میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ہوم لیگ میں مقابلہ 17اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ میچ کی تیاری کیلئے اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہ جمعرات کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کریں گے ۔ وینیو کا حتمی فیصلہ فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔