15 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ نیلام کیا جائے گا

September 21, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

زمین کے قدیم ماضی کو کھولنے کی جستجو میں انسانوں نے وقت کے ساتھ ساتھ ایک قابل ذکر سفر کا آغاز کیا جس کے دوران انسانوں نے زمین پر رہنے والی کئی مخلوقات کی باقیات کا پتہ لگایا۔

اسی سلسلے کی ایک کوشش کے طور پر پیرس میں اگلے ماہ 15 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ نیلام کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک اندازہ کے تحت اس نیلامی سے 12 لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔

حکام کے مطابق اس ڈائناسور کے ڈھانچے کا قد 6 فُٹ اور لمبائی 16 فُٹ ہے۔ جسے پہلی بار 1990ء میں امریکی ریاست وائیومنگ میں دریافت کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈائناسور کے ڈھانچے کا سر 90 فیصد جبکہ دیگر جسم 80 فیصد اصلی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ڈائناسور کے ڈھانچے کی نیلامی سے قبل اگلے ماہ عام عوام بھی اسے دیکھ سکیں گے۔