• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈلز کیپسول کی وائرل ویڈیو پر کمپنی کا ردِعمل سامنے آ گیا

--کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
--کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں کیپسول میں مکمل پلیٹ کے برابر کھانا محفوظ ہونے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز پر بریانی، دال چاول اور نوڈل پر مبنی فوڈ کیپسولز وائرل ہیں جنہیں ابلتے پانی میں ڈالنے پر یہ تازہ کھانے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

ان ویڈیوز میں سب سے زیادہ وائرل نوڈل کیپسول کی ویڈیو ہے جسے تاحال لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ 

اس ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوڈلز بنانے والی ایک بین الاقوامی فوڈ چین نے ’نوڈلز کیپسول‘ متعارف کروایا ہے جو پانی میں ڈالنے سے فوراً حقیقی اور گرما گرم نوڈلز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ 

اِن ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پیدا ہو گیا ہے کہ آیا ان ویڈیوز میں کتنی سچائی ہے۔

واضح  رہے کہ یہ تمام ویڈیوز مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہیں جن میں ایک فیصد بھی سچائی نہیں ہے۔

نوڈلز بنانے والی کمپنی نے بھی اس معاملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ایسے جعلی تجربات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید