احتساب عدالت اسلام آباد، 80 نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری

September 22, 2023

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 نیب ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج 20 سے زائد نیب ریفرنسز کے ریکارڈ جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کل 26 ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروایا گیا تھا۔

کل سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروایا گیا تھا۔

گزشتہ روز فرزانہ راجہ اور روبینہ خالد سمیت دیگر کے ریفرنسز کا ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب بھی کر لیا ہے۔