چین: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک

September 24, 2023

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

چین کے جنوبی مغربی صوبے کے شہر ونژو میں کوئلے کی ایک کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیجنگ سے چینی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنویئر بیلٹ میں آگ لگی تھی جس میں پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

چینی حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ چند گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔