• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 اپریل تک روسی تیل سے پابندیاں اٹھائی ہیں: امریکی وزیرِ خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ—فائل فوٹو
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ—فائل فوٹو 

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے 11 اپریل تک روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے اور ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اور گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچا دی۔

دوسری جانب ایک امریکی ادارے کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے 16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2 اعشاریہ 17 کروڑ بیرل رہی جبکہ چین نے روس سے 1 اعشاریہ 24 کروڑ بیرل تیل خریدا ہے۔

ادھر بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے اور امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا جبکہ بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے۔

علاوہ ازیں ترکیہ کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید