• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا آج مختلف یوم القدس کا مشاہدہ کرے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ دنیا آج مختلف یوم القدس کا مشاہدہ کرے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القدس کی آزادی قریب ہے، فتح آزادی کے متلاشیوں اور مظلوموں کی دسترس میں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 44 ویں لہر آج صبح القدس کے شہداء کی یاد میں داغی گئی۔ پانچواں امریکی بحری بیڑہ اور امریکی اڈے بابرکت رمضان کی 23 ویں صبح نشانہ بنائے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مسلسل، جامع آپریشن میں میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید