سعودی وفد کا اس ہفتے مغربی کنارے کا دورہ متوقع

September 24, 2023

فائل فوٹو۔

فلسطینی عہدیدار کے مطابق سعودی وفد کا اس ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ متوقع ہے۔فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی وفد آئندہ کچھ روز میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا۔

سعودی وفد کی قیادت فلسطینیوں کے لیے مقرر سعودی ایلچی کرینگے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دورہ اسرائیل سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی سفارتی کوششوں کےلیے ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد گزشتہ ہفتے کہہ چکے ہیں کہ سعودی اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔