اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کے سربراہ سمیت 15 افسران کے لک آفٹر چارج پر کام کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ایڈہاک ازم پر چل رہا ، ڈیپوٹیشن کی بھرمار ہے، ادارے کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پچھلے تین سال سے خالی ہے، ڈی جی کی پوسٹ پر تقرری کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی ہے،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سنیٹر سردار شفیق ترین کی زیر صدارت ہوا، سنیٹر کامران مرتضٰی نے کہا نگران سیٹ اپ نئی بھرتیاں نہیں کرسکتا، نگران سیٹ اپ کو اگر یہ اختیار دے دیا جائے تو منتخب نمائندے کہاں جائیں گے۔