والدہ کا علاج کروانے آنے والی لڑکی کے ساتھ اسپتال میں مبینہ زیادتی

September 27, 2023

شکارپور کے سول اسپتال میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ 2 روز قبل اپنی بیمار والدہ کے ساتھ سول اسپتال آئی تھی، گزشتہ رات وارڈ بوائے زبردستی واش روم میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی نے بتایا کہ وارڈ بوائے کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خاموش رہنے کےلیے دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کا کہنا ہے کہ لڑکی کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھیجیں گے۔