کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکے سے 2 سالہ بچہ چھین کر فرار

October 01, 2023

کراچی کے علاقے سعید آباد میں مسلح ملزمان 12 سالہ لڑکے سے اس کا دو سالہ بھانجا چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ملزم کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔

بچے کا ماموں اپنے چھوٹے دوسالہ بھانجے سمیر ولد ریاض کو لے کر گھر آرہا تھا کہ موٹرسائیکل پر مرد اور عورت نے ماموں سے بچے کے بخار کے بارے میں پوچھا اور 12 سالہ ماموں سے دو سالہ بچہ چھین کر فرار ہوگئے۔

دو سالہ بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔