اسپین: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک

October 01, 2023

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسپین کے شہر مرسیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق آگ کے باعث 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق اسپین کے نائٹ کلب میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔

اس حوالے سے میئرمرسیہ کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔