ڈاکٹر وریشہ خان کی مہندی نے راز کھول دیے

October 02, 2023

تصویر بشکریہ انسٹا گرام

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ خان کی حال ہی میں ہونےوالی گود بھرائی کی رسم کی تصاویر اور ویڈیوز کے چرچے سوشل میڈیا پر ہونے لگے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ خان نے گزشتہ روز اپنی گود بھرائی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ان دونوں نے اس رسم میں سیاہ رنگ کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے جبکہ ڈاکٹر وریشہ خان کی مہندی کے منفرد ڈیزائن نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

مہندی کے ڈیزائن پر غور کریں تو معلوم ہو گا کہ ان کے یہاں اگلے ماہ نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے.

ان کے مہندی ڈائزئن میں بنی گاڑی اور گھوڑے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ جانوروں سے خاص لگاؤ رکھنے والے اذلان شاہ کا شمار پاکستان کے صفِِ اوّل اور معروف ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، وہ مرحوم، سینئر اداکار شبیر رانا کے بیٹے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی پر اہلیہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کو گدھے کا بچہ تحفے میں دے کر بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی تھی۔