• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارا سوتاریہ اور بزنس مین اداکار ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریہ اور بزنس مین اداکار ویر پہاڑیا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر خاموشی سے اپنا رشتہ ختم کر دیا ہے۔ اگرچہ علیحدگی کی وجہ واضح نہیں، تاہم اس کا وقت سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، کیونکہ یہ خبر اے پی ڈھلون کے ممبئی کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل لمحے کے چند ہی دن بعد سامنے آئی ہے۔

کنسرٹ کے دوران تارا سوتاریہ اسٹیج پر اے پی ڈھلّن کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں۔ وائرل ویڈیو کلپ میں گلوکار اداکارہ کو گلے لگاتے اور گال پر بوسہ دیتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ بعض ناظرین کے مطابق تارا اس لمحے کچھ ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیں۔

اس واقعے نے اس وقت مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا جب ویر پہاڑیا کو سامعین میں بیٹھے پرفارمنس دیکھتے ہوئے کیمرے نے قید کیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تاثرات کو ’’غیر آرام دہ‘‘ قرار دیا۔

ان مناظر کے وائرل ہوتے ہی تارا اور ویر کی مبینہ علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور مداحوں نے کنسرٹ کے واقعے کو اس ممکنہ بریک اپ سے جوڑنا شروع کر دیا۔ تاہم اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

خیال رہے کہ تارا ستارا اور ویر پہاڑیا کے تعلقات کی خبریں 2025 میں سامنے آئیں، جب دونوں کو نجی ملاقاتوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ مارچ میں دونوں نے ایک فیشن ایونٹ میں شو اسٹاپرز کے طور پر مشترکہ شرکت کی، بعد ازاں ایک موقع پر اپنے رشتے کو عوامی طور پر ظاہر کیا۔

ایک سابقہ انٹرویو میں ویر پہاڑیا نے تارا کے ساتھ تعلق کو محبت بھرا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے ابتدا سے ہی اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔ تارا نے بھی کہا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ایسے جڑے رہے جیسے برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید