اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم کی نئی فلم ‘Leave the world behind’ کا ٹیزر جاری ہوگیا، جولیا رابرٹس اور ایتھن ہاک مرکزی کردار ادا کریں گے۔
نیٹ فلکس کی اس سنسنی خیز فلم کا ماخوذ اسی نام سے لکھا گیا ناول ہے جس کے مصنف رُمّان عالم ہیں۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ امانڈا (جولیا رابرٹس) اور کِلے (ایتھن ہاک) شادی شدہ ہیں اور وہ دو مہمانوں کیلئے دروازہ کھولتے ہیں۔
جی ایچ (مہرشلا علی) نامی شخص کہتا ہے کہ میرے کام میں آپ کو اس ترتیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو دنیا پر حکمرانی کر رہی ہے۔
اسی اثنا میں ٹی وی پر خبر آتی ہے کہ امریکا میں بہت بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔
فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہوگی، آج اس کا ٹیزر جاری ہوا ہے، فلم کے ڈائریکٹر سیم اسماعیل ہیں۔