انٹر بینک: آج ڈالر 20 پیسے سستا ہوا

December 01, 2023

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 284 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 1159 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 61 ہزار 580 پر آ کر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔