• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 30 اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے تک کی کمی،اوپن مارکیٹ میں قیمت 50 پیسے گھٹ گئی،یورو کی قیمت 2 روپے کم ہو گئی،پاؤنڈ بھی 2.50 روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 285.00 روپے سے کم ہو کر 284.80 روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 285.50 روپے سے کم ہ وکر 285.20 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 284.00 روپے سے کم ہو کر 283.50 روپے اور قیمت فروخت 287.00 روپے سے کم ہو کر 286.50 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 2 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 312.00 روپے سے کم ہو کر 310.00 روپے اور قیمت فروخت 315.00 روپے سے کم ہو کر 313.00 روپے پر آگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.50 روپے کی کمی سے 361.50 روپے سے کم ہو کر 359.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کی کمی سے 365.00 روپے سے کم ہو کر 363.00 روپے ہو گئی ہے۔دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 22 پیسے کی کمی سے 285.17 روپے رہا۔
اہم خبریں سے مزید