کیا جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے؟

December 02, 2023

جنت مرزا—فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے باعث پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس کے حوالے سے وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جنت مرزا سے مشابہ لڑکی کو سرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی شادی کے موقع پر اسٹیج پر چڑھنے سے قبل دولہا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتی ہے جبکہ ویڈیو گرافر اور فوٹو گرافر سمیت شادی کے شرکاء ان کا فوٹو سیشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنت مرزا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے سوال پوچھا ہے کہ کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟ جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ ان کی ٹک ٹاکر بہن علیشبا انجم ہیں۔

مذکورہ وائرل ویڈیو کی حقیقت جلد سامنے آ گئی اور گردشی جعلی خبروں نے فوراً دم توڑ دیا۔

یہ وائرل ویڈیو کلپ جنت مرزا کا نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والی ایک لڑکی کا ہے۔

یہ حقیقت اس وقت کھلی جب مذکورہ لڑکی کا اپنے دولہا کے ساتھ ایک اور ویڈیو کلپ وائرل ہوا جو اپنی شادی کے دن حیرات انگیز طور پر جنت مرزا سے مشابہ دکھائی دے رہی تھی۔