بھارتی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر شریاس تلپڑے نے انکشاف کیا کہ کس طرح شاہ رخ خان اور فرح خان نے 2007 کی فلم اوم شانتی اوم کے بعد انہیں ممبئی میں انکا پہلا گھر خریدنے میں مدد کی۔
اس حوالے سے بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور ماہر فن رقص فرح خان نے حال ہی میں اداکار شریاس تلپڑے کے گھر اپنے ایک کوکنگ وی لاگ کی شوٹنگ کے دوران پرانی یادیں تازہ کیں۔
گفتگو کے دوران شریاس نے مذکورہ بالا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فلم اوم شانتی اوم نے ممبئی میں ان کا پہلا گھر خریدنے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اسی فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی نے ان کا یہ خواب پورا کرنے میں مدد دی۔
یہ سن کر فرح خان حیران رہ گئیں اور کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی۔ شریاس نے بتایا کہ وہ ان دنوں بینک گئے اور لون کی بات کی، لیکن میں ہوم لون کی رقم کے لیے کوالیفائی نہیں کر رہا تھا۔
پھر بینک میں موجود خاتون افسر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کون سی فلم کر رہے ہیں؟ میں نے کہا کہ اوم شانتی اوم کر رہا ہوں۔ اس نے پھر پوچھا اس فلم میں ہیرو کون ہے؟ میں نے جواب د یا شاہ رخ خان۔
اس کے بعد اس نے پوچھا ہدایت کار کون ہیں؟ میں نے کہا فرح خان۔ تب اس خاتون افسر نے کہا کیا آپ ان کی طرف سے ایک تصدیقی خط لا سکتے ہیں؟
جس پر میں نے فرح خان کو فون کیا اور صرف دو دن میں انہوں نے شاہ رخ خان کا ایک سفارشی خط دلوایا اور اسی شام بینک نے میرا قرض منظور کر لیا۔
اس واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے فرح نے کہا مجھے بہت خوشی ہے، کیونکہ اوم شانتی اوم کے لیے ہم نے تمہیں ویسے بھی شاید بہت کم پیسے دیے تھے۔
جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ممبئی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شریاس 26 جون کو ریلیز ہدایت کار احمد خان کی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، روینہ ٹنڈن، دیشا پٹانی، سنیل شیٹی، پریش راول اور دیگر بھی شامل ہیں۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔