آئی ایم ایف: 14دسمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں

December 04, 2023

---فائل فوٹو

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا جس میںپاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کے لیے 7 دسمبر کو اجلاس بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس کی تعطیلات کی وجہ سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔