میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے، ترجمان

December 04, 2023

ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ کے تناظر میںکےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے۔

اس حوالے سے ترجمانکےالیکٹرک نے کہا کہ ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانےکےلیے موثر طریقہ ہے۔

ترجمان کے مطابق کے ای کی جانب سے بلنگ سائیکل میں کوئی لاپرواہی نہیں پائی گئی۔ کراچی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی بلنگ میں سلیب کا رد و بدل نہیں پایا گیا جو خوش آئند ہے۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ میں اٹھائے گئے دیگر نکات کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔