ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

December 06, 2023

بشکریہ سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اکیلے اور کبھی اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصاویر و ویڈیوز معنی خیز کیپشنز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار کو شیئر کی گئی نئی تصاویر میں خوش گوار موڈ میں کھڑکی سے باہر قدرتی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سابقہ کھلاڑی ان دنوں بھارتی شہر بنگلور میں موجود ہیں۔

37 سالہ اسٹائلش ایتھلیٹ کے ڈریسنگ سینس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے، حالیہ تصویروں میں ثانیہ بھورے رنگ کے اپر اور سیاہ رنگ کی شارٹ شرٹ اور ٹراؤزر میں دلکش نظر آ رہی ہیں۔

کھلاڑی کے مداح ان کی محسور کُن تصاویر پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور مختصر وقت میں انہیں 85 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔