ایف آئی اے کا نام استعمال کرکے ایک کروڑ روپے وصولی، ملزم گرفتار، 72 لاکھ روپے، 40 گرام گولڈ کوائن برآمد

December 08, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں زیر انکوائری معاملے میں ملوث افراد سے ایف آئی اے کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے وصول کرنے والے ملزم محمد جمن کو گرفتار کرکے وصول کی گئی رقم میں سے 72 لاکھ روپے نقد اور 40 گرام گولڈ کوائن برآمد کیا گیا ہے،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔