کتوں کو کھانا کھلانا

February 16, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں ایک دیہات میں رہتا ہوں، وہاں بہت سے آوارہ کتے ہیں، کیا انہیں کھانا کھلانا جائز ہے؟

جواب:واضح رہے کہ کتابھی اللہ تعالیٰ کی ایک ذی روح جاندار مخلوق ہے، لہٰذا اسے کھانا اور پانی وغیرہ دیناباعثِ اجر ہے، صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ ؓ نےحضور علیہ السلام سے نقل کیاہےکہ حضور علیہ السلام نے فرمایا: ایک آدمی جارہاتھا، اسے سخت پیاس لگی، تو وہ کنویں میں اترا، اور پانی پی کر باہر نکلا، دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے، اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہاہے، تو اس نے کہاکہ اس کی بھی وہی حالت ہوگئی ہے جو میری ہوگئی تھی،(تو وہ کنویں میں اترا) اور موزے کو پانی سے بھر دیا، پھر اسے منہ سے پکڑ کر کنویں سے باہر نکلا، وہ پانی کتے کو پلایا، تو اللہ تعالیٰ کواس کا یہ عمل پسند آیا، اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بخشش کردی، (اس واقعہ کے بعد) حضرت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اللہ کے نبی علیہ السلام سے دریافت کیاکہ کیاہمیں جانوروں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے پربھی اجر ملے گا؟تو اللہ کے نبی علیہ السلام نے فرمایاکہ ہرجاندار ذی روح کے ساتھ بہتر سلوک باعثِ اجر ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk