حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا

February 25, 2024

--فائل فوٹو

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا۔

ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم حارث رؤف کو مانیٹر کر رہی ہے۔

گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔