بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

February 25, 2024

---فائل فوٹو

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے اورفیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 193 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد سلمان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درگا راؤ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے اجے کمار ریڈی نے 66 اور سنیل رمیش نے 64 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے سلمان، ادریس اور بدر منیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔