سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

February 27, 2024

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2036 ڈالر فی اونس ہے۔