پی ایس ایل میں فاسٹ بولرز کیلئے مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے، محمد وسیم

February 29, 2024

فائل فوٹو

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد وسیم نے کہا ہے کہپاکستان سوپر لیگ میں فاسٹ بولرز کے لیے مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد وسیم نے کہا کہ ہر ٹیم میں تین سے چار فاسٹ بولرز ہیں سب ہی پرفارم کررہے ہیں، کچھ فاسٹ بولر انجری سے ری کور ہوئے ہیں وہ بھی مقابلے میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وکٹیں فاسٹ بولر کو زیادہ سپورٹ نہیں کرتی ہیں، سازگار پیچز نہ ہونے کے باوجود فاسٹ بولرز محنت کر رہے ہیں اور مقابلہ سخت سے سخت ہوتا جا رہا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ایسی پیچز میں اچھی بولنگ کرنا فاسٹ بولرز کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا، میں بیٹنگ کی بھی پریکٹس کررہا ہوں لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی، ایک دو بار بیٹنگ کا موقع ملا ہارڈ ہٹنگ کی کوشش کی لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ آگے ورلڈ کپ ہے اس لیے ہر فاسٹ بولرز کی کوشش ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اچھی بولنگ کرے، فاسٹ بولر کو ریسٹ ملتا ہے تو اس کے لیے فائدہ ہے، کرکٹ بہت بڑھ گئی ہے لیگز بہت زیادہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ماحول بہت اچھا ہے، کپتان تبدیلی کے باوجود مینجمنٹ نے سب کو ایک ٹیم بنا کر رکھا ہے۔