پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی بارش کی نذر

March 02, 2024

فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی میں شیڈول دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ختم کردیا گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کیلئے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسی میدان میں اس سے قبل شیڈول پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔