• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج فوٹوز: پی سی بی
کولاج فوٹوز: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

راولپنڈی میں مسلسل بارش پر پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کیا گیا۔

مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔

یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو شام 7 بجے کھیلا جانا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید